لاہور (کامرس ڈیسک)بائی ایئر لاہور آنے جانے والوں کیلئے خوشخبری ہے کہ اب دھند پروازوں کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکے گی۔علامہ اقبال ائیر پورٹ پر انسٹرومنٹ لینڈنگ سسٹم کی تنصیب مکمل کرلی گئی ہے ۔اس نظام کی تنصیب کے بعد حد نگاہ پچاس میٹر ہونے پر جہاز لینڈکرسکیں گے۔