لاہور(نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاویدنے کہا ہے کہ341ارب روپے کا کسان پیکج اس بات کا ثبوت ہے ڈاکٹر فرخ جاوید نے ان خیالات کا اظہار یہاں کسانوں کے نمائندہ وفد سے ملاقات میں کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت بین الاقوامی منڈیوں میں اناج کی گرتی قیمتوںکے نتیجے میں کسان کے نقصان سے بخوبی آگاہ ہے اسی لیے کپاس اور چاول کے کاشتکاروں کو فوری مالی امداد کی فراہمی کا منصوبہ بنایا۔حکومت چھوٹے کاشتکاروں کو کسان پیکج کے تحت 5000روپے فی ایکڑ مالی امدادفراہم کر رہی ہے جو پورے صوبے میں بلاتفریق جاری رہے گی۔ زرعی مشینری کی درآمد پر ٹیکسز 43فیصد سے کم کرکے صرف 9فیصدکر دیئے گئے ہیں۔
زراعت کا شعبہ حکومتی ترجیحات میں سرفہرست ہے: ڈاکٹر فرخ جاوید
Nov 24, 2015