چمن (آن لائن) پاک افغان سرحد پر تجارتی سرگرمیوں پر پابندی کے خلاف مشتعل افراد کا شدیداحتجاج جاری چوتھے روز بھی پاک افغان باڈر شاہراہ بند رکھی گئی مشتعل افراد کا حکومت سے تجارتی سرگرمیاں بحال رکھنے کا مطالبہ سرحد کی بندش کے باعث ہر قسم کی تجارتی سرگرمیاں معطل ہوکر رہ گئی ہے مشتعل افراد پاک افغان باڈر شاہراہ کسٹم ہاوس کے نزدیک جبکہ کوئٹہ چمن شاہراہ گڑنگ کے مقام پر بھی بند کر رکھی تھی شاہراہ پر سفر کرنے والے ہزاروں مسافر خواتین اوربچے شدید مشکلات سے دوچار ہوئے اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ نیٹو سپلائی مکمل طور پر بھی معطل رہی سیکورٹی احکام اور مقامی تاجروں کے درمیان مذاکرات ناکام رہے مقامی تاجر حاجی محمود اچکزئی نے بتا یا کہ سرحد پر آباد قبائل کہی عشروں سے مقامی تجارت سے وابسطہ ہے لیکن سیکورٹی احکام نے ان کی تجارت پر پابندی عائد کردی جس سے و ہ نان شبینہ کے محتاج ہوگئے۔
چمن: پاکستان‘ افغان سرحد پر تجارتی سرگرمیاں چوتھے روز بھی بند، مشتعل افراد کا مظاہرہ
Nov 24, 2015