امریکہ میں مسل مینیا مقابلے، پاکستانی تن ساز، پہلی بار عالمی چیمپئن بن گیا

Nov 24, 2015

لاہور(سپورتس رپورٹر) پاکستانی تن ساز سلمان احمد نے امریکہ میں مسل مینیا مقابلے میں عالمی ٹائٹل جیت کر 2015 کے عالمی چمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔لاہور سے تعلق رکھنے والے سلمان احمد نے امریکی شہر لاس ویگاس میں اوپن اسٹائل میں مسٹر ورلڈ کا اعزاز اپنے نام کرکے 25 سالہ ریکارڈ توڑنے میں بھی کامیاب ہوئے۔سلمان احمد پہلے پاکستانی ہیں جنھوں نے نہ صرف مسٹر ورلڈ کا ٹائٹل اپنے نام کیا بلکہ مسل مینیا نے ان کو پرو کارڈ بھی جاری کردیا ۔انہوں نے کہا کہ "وہ اس کامیابی پر اپنے ماں، باپ اور بھائی (پاکستان رسل مینیا کے صدر شعیب ظہور )کا جنھوں نے میری ہر وقت مدد کی ۔ انھوں نے مداحوں سے اپیل کی وہ آئندہ بھی ان کے لیے دعا کریں تاکہ کسی اور مقام پر وہ ملک کانام روشن کر سکیں۔

مزیدخبریں