لاہور (نمائندہ سپورٹس)ملائشیا میں جونیئر ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے بعد پاکستان کی جونیئر ہاکی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی۔ایونٹ کے فائنل میں پاکستان کو روایتی حریف بھارت کے خلاف ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ کھلاڑی ملائشیا سے کراچی جبکہ فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز احمد سینئر اسلام آباد پہنچے۔