دوسری نیشنل پینٹا تھلون چیمپئن شپ واپڈا نے جیت لی

لاہور (سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) سپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون اور پاکستان ماڈرن پینٹاتھلون فیڈریشن کے زیراہتمام ہونیوالی دوسری نیشنل ماڈرن پینٹاتھلون چیمپئن شپ واپڈا نے جیت لی، پنجاب نے دوسری اور ریلوے نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ تفصیلات کے مطابق دوسری نیشنل ماڈرن پینٹاتھلون چیمپئن واپڈا نے پنجاب کو سوئمنگ، شوٹنگ اور رننگ کے مقابلوں میں 110-75پوائنٹس سے شکست دیدی۔ریلوے نے اسلام آباداور بلوچستان کو 65-64سے ہرایا، اسلام آباد اور بلوچستان نے 64،64پوائنٹس حاصل کئے۔ چیمپئن شپ میں پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، اسلام آباد، فاٹا، آزادکشمیر، بلوچستان، ریلوے اور واپڈا کے 30سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان ماڈرن پینٹاتھلون فیڈریشن کے صدر ریاض فتیانہ نے انعامات تقسیم کئے۔ انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور کا پینٹاتھلوں گیمز کے فروغ میں اہم کردار ہے۔ ۔اس موقع پر فیڈریشن کے سینئر نائب صدر سید طاہر فواد شاہ اور سیکرٹری ظہور احمد بھی موجود تھے۔ انٹرنیشنل کوچ برناڈ موس نے کہا کہ بہت قلیل عرصہ میں پینٹاتھلون گیمز پاکستان میں بہت مقبول ہورہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...