اسلام آباد (وقائع نگار) سی ڈی اے انفورسٹمنٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست خارج ہونے پر احاطہ عدالت سے ایف آئی اے حکام نے گرفتار کرلیا، غیرقانونی کچی آبادی کے قیام سے متعلق کیس میں سی ڈی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکڑ امداد علی کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست پر سپیشل جج سینٹرل ملک نذیر نے سماعت کی۔