این اے 122، ووٹوں کے اندراج، منتقلی کے اعداد و شمار پر پی ٹی آئی نے الیکشن کمشن پنجاب سے وضاحت مانگ لی

لاہور (خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف نے این اے 122میں ووٹوں کے اندراج اور منتقلی کیلئے اعداد و شمار کی تصدیق اور ووٹوں کے ساتھ منسلک فارم اے اور دیگر کوائف کی فراہمی کیلئے صوبائی الیکشن کمشنر سے تین نکاتی وضاحت طلب کرلی ہے۔ پی ٹی آئی کے امیدوار عبدالعلیم خان کی طرف سے صوبائی الیکشن کمشنر مسعود ملک کو خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ الیکشن کمشن این اے 122 میں 18 سال کی عمرہونے کے باعث ووٹ دینے کے اہل لوگوں ایسے گھرانوں کی بھی فہرست فراہم کی جائے جہاں 18 سال کی عمر کے باعث ووٹوں کا اندراج کیا گیا ہے۔ اسی طرح اس امر کے بھی شواہد مانگے گئے ہیں کہ 18 سال کی عمر والے ووٹرز کے گھرانے این اے 122 کے علاوہ پہلے کہیں اور رجسڑڈ تھے یا نہیں، درخواست میں سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ الیکشن کمشن کی طر ف سے این اے 122 میں ووٹوں کی منتقلی و اندراج کے دئیے گئے اعداد و شمار میں تضاد پایا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن