سینٹ کی قائمہ کمیٹی مواصلات کا اقتصادی راہداری مغربی روٹ پر کام شروع نہ کرنے پر اظہار برہمی

اسلام آباد (آن لائن) چیئرمین سینٹ قائمہ کمیٹی مواصلات سینیٹر دائود خان اچکزئی نے پاک چین اقتصادی راہداری مغربی روٹ کے کسی بھی حصے میں کام شروع نہ ہونے اور انڈسٹریل زون نہ بنانے کے حوالے سے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشرقی روٹ پر بے دریغ رقوم خرچ کی جا رہی ہیں ، وزیراعظم بار بار صرف مشرقی روٹ کے منصوبوں کا افتتاح کر رہے ہیں۔ سیالکوٹ اور لودھراںمیں انڈسٹریل زونز کا افتتاح کیا گیا۔ ایسے لگتا ہے مغربی روٹ پر کام کا آغاز 2025ء تک بھی ممکن نہیں۔ یہ تاثر گہرا ہو رہا ہے کہ یہ راہداری صرف پنجاب کیلئے بن رہی ہے۔ اب بھی محرومیوں کا خاتمہ نہ ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری وزیراعظم پر ہو گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو سینٹ قائمہ کمیٹی مواصلات کے منعقد ہونے والے اجلاس میں کیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...