اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کے نتائج مرتب کرنے کیلئے موبائل اپیلی کیشن متعارف

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن میں نتائج مرتب کرنے کیلئے موبائل اپیلی کیشن کی منظوری دیدی۔ ڈی جی آئی ٹی خضر عزیز نے کہا ہے کہ موبائل ایپ سے بلدیاتی انتخابات کے نتائج مرتب کیلئے جائیں گے۔ پریذائیڈنگ افسر متعلقہ پولنگ سٹیشن سے تصویر مرکزی سیکرٹری ایٹ بھجوائیگا، تصویر ملتے ہی متعلقہ پولنگ سٹیشن کا نتیجہ ویب کاسٹ ہو جائیگا۔ اسلام آباد کے تمام 640 پولنگ سٹیشن کی تفصیلات گوگل پر جاری کر دی گئی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...