فیس بک پر توہین مذہب‘ چناب نگر کے رہائشی کو 13 برس قید‘ اڑھائی لاکھ جرمانہ

Nov 24, 2015

چنیوٹ+لاہور (نامہ نگار+اے ایف پی) فیس بک پر توہین مذہب پر مبنی مواد اپ لوڈ کرنے والے ملزم کو خصوصی عدالت نے 13سال قید اور دو لاکھ پچاس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔ چناب نگر کے نواحی علاقہ کالووال کے رہائشی ثقلین ریحان نے توہین صحابہ پر مبنی مواد فیس بک پر اپ لوڈ کیا جس پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت سی ٹی ڈی تھانہ فیصل آباد میں چند ماہ قبل مقدمہ درج ہوا۔ ثقلین کو مقامی لوگوں کی شکایت پر 27 اکتوبر کو گرفتار کیا گیا تھا اس پر فرقہ واریت پھیلانے کا الزام ہے۔

مزیدخبریں