نائن الیون پر مسلمانوں نے خوشیاں منائیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ: پولیس نے مسترد کردیا

واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکہ میں ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار اور مسلمانوں کے خلاف متنازعہ بیانات دینے والے رہنما ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حالیہ بیان میں مضحکہ خیز دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے 11 ستمبر 2001ءکو ورلڈ ٹریڈ سنٹر پر حملوں کے وقت نیوجرسی میں مسلمانوں کو خوشیاں مناتے ہوئے دیکھا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے برمنگھم اور الباما میں ایک ریلی کے دوران یہ کہانی سنائی اور پیرس حملوں کے تناظر میں کچھ مساجد سمیت مسلمانوں کی کڑی نگرانی کی ضرورت پر زور دیا۔ تاہم ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کو پولیس کی جانب سے سختی سے مسترد کردیا گیا ہے۔
ٹرمپ

ای پیپر دی نیشن