احتساب عدالت نے سابق صدرآصف زرداری کوکوٹیکنا اورایس جی ایس ریفرنسز میں بری کردیا

Nov 24, 2015 | 14:13

ویب ڈیسک

فیصلہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے سنایا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ نیب سابق صدرآصف زرداری کے خلاف کوٹیکنااورایس جی ایس ریفرنسز میں ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا۔ نیب آج تک دونوں مقدمات کی اصل دستاویزات بھی نہیں پیش کرسکا۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے مقدمات کافیصلہ گیارہ نومبرکومحفوظ کیاتھا۔احتساب عدالت میں کیسز اٹھارہ سال تک چلتے رہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری دونوں کیسز میں کئی بار عدالت میں پیش بھی ہوئے .

مزیدخبریں