بھارتی جنتا پارٹی آر ایس ایس اور نریندر مودی کے حامی انتہا پسندوں نے عامر خان کے بیان کیخلاف الہ باد اور پٹنہ میں مظاہرے کیے ہیں ۔معروف ڈائریکٹر رام گوپال ورما اور اداکار انوپم کھیر عامر کے دشمن بنے ہوئے ہیں ۔ادھر دہلی کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال ،سماج وادی پارٹی ،شاہ ر خ خان اور سلمان خان نے عامر کی مکمل حمایت میں نظر آتے ہیں ۔کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے بھی عامر کی حمایت کی ہے ۔ادھر بھارت دارالحکومت نئی دہلی کے اشوک نگر پولیس سٹیشن میں عامر خان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔عامر خان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت ایک آزاد ملک ہے اور یہاں ہر شخص کو اپنے اعتقادات کے مطابق زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے اور چند انتہا پسندوں کی وجہ سے پورے ملک کے بارے میں منفی تاثر قائم کر لینا درست نہیں ۔بھارتی معاشرہ انتہا پسند ہوتا تو عامر خان کی فلم پی کے ہٹ نہ ہوتی ۔نلین کھولی کا کہنا تھا کہ بعض لوگ بھارت سے اس لیے بھی جانا چاہتے ہیں تاکہ یہاں کمائی ہوئی دولت پر ٹیکس ادا نہ کرنا پڑے۔