نوشہرہ: فائرنگنیو کلیئر سپلائرز گروپ رکنیت، پاکستان کا جوہری عدم پھیلاؤ کے عزم کا اعادہ

Nov 24, 2016

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے نیوکلیئر سپلائرز گروپ کے رکن ملکوں کے پاکستان میں متعین چیدہ چیدہ سفیروں کو گزشتہ روز دفتر خارجہ میں بریفنگ دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ رکن ممالک کی طرف سے این ایس جی کی رکنیت کے حوالے سے کسی استثنیٰ کی مخالفت کی جائے گی جو گروپ کی ساکھ کے لئے خطرناک ہو۔ دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق حال ہی میں ویانا میں این ایس جی اجلاس کے پس منظر میں یہ بریفنگ دی گئی تھی۔ اس اجلاس میں پاکستان اور بھارت، دونوں نے گروپ کی رکنیت کی درخواستیں دے رکھی تھیں۔ خیال رہے کہ دونوں ملکوں نے این پی ٹی پر دستخط نہیں کر رکھے جب کہ گروپ کی رکنیت کیلئے اس معاہدہ کو تسلیم کرنا ضروری ہے۔ بیان کے مطابق جن سفیروں کو مدعو کیا گیا تھا کیا ان کا تعلق این ایس جی میں ہم خیال ممالک سے تھا، یہ ممالک نان این پی ٹی ممالک کو این ایس جی کی توسیعی رکنیت کے حوالے سے غیرامتیازی سلوک کے حامی ہیں۔ سید طارق فاطمی نے ان ممالک کی طرف سے اختیار کئے گئے موقف کو سراہا۔ سید طارق فاطمی نے این ایس جی کی رکنیت کے لئے پاکستان کے مضبوط امیدوار ہونے کو اجاگر کیاجن میں ایکسپورٹ کنٹرول اور نیوکلیئر سیفٹی کے لئے کئے گئے ٹھوس اقدامات اور جوہری عدم افزودگی کے مقاصد کے حوالے سے پاکستان کا عزم شامل ہے۔

مزیدخبریں