پاکستان اور کیوبا کے درمیان سیاسی مشاورت کا چوتھا دور آج ہوانا میں ہو گا

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان اور کیوبا کے درمیان سیاسی مشاورت کا چوتھا دور آج ہوانا میں منعقد ہو رہا ہے۔ دفتر خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر اسد خان پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملک دوطرفہ تعلقات کو توسیع دینے کے متمنی ہیں اور اسی جذبہ کے تحت مشاورت کے اس دور میں باہمی تعلقات کے تما پہلوﺅں کا جائزہ لیا جائے گا۔ بطور خاص تجارت و معیشت کے شعبوں میں فروغ تعاون کے امکانات بروئے لانے پر بات کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن