اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت سفارتی سطح پر جنگ ہار چکا ہے ‘ سرحدوں پر بھی بھارت کو منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے۔ ۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی جارحیت کیخلاف صرف مذمتی بیان نہیں دئیے جا رہے ۔ دفتر خارجہ طریقہ کار کے ذریعے بھارتی سفیر کو طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کروا رہا ہے۔ بھارتی جارحیت کا معاملہ اقوام متحدہ کے نوٹس میں بھی لایا جا رہا ہے۔ طلال چوہدری نے کہا کہ بھارت کی دم پر پاﺅں آیا ہوا ہے۔وہ پاکستان کی کامیاب خارجہ پالیسی سے خائف ہے۔