کراچی میں زندگی لوٹ آئی آپریشن کے فوائد ضائع نہیں ہونے دینگے :آرمی چیف

کراچی (ایجنسیاں+ نوائے وقت رپورٹ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ کراچی میں زندگی لوٹ آئی ہے، شہر کی معاشی سرگرمیاں معیشت میں اپناحصہ ڈال رہی ہیں، سب سے بڑے شہر کے امن کو خراب کرنے کی سازشیں ناکام بنادی گئیں، امن وامان کی بحالی کے ثمرات کو ضائع نہیں ہونے دیا جائیگا، ملک دشمن عناصر کو کراچی میں واپس نہیں آنے دیا جائے گا، امن کیلئے صوبائی حکومت کی مدد سے سول قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تربیت جاری رہے گی، فوج کی رویت کے مطابق پیشہ وارانہ معیار پر توجہ مرکوزرکھی جائے گی۔ بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کی الوداعی ملاقاتیں جاری ہیں اس سلسلے میں انھوںنے کراچی کا دورہ کیا جہاں انھوں نے کراچی کور اور سندھ رینجرز کے افسران اور اہلکاروں سے خطاب کیا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کراچی اور اندرون سندھ میں امن و امان کے قیام کے حوالے سے سکیورٹی فورسز کی کوششوں کو سراہا۔ آرمی چیف نے بین الاقومی سرحدوں پر نگرانی کو برقرار رکھنے پر تما م متعلقہ اداروں کی کوششوں کو سراہا۔آرمی چیف نے فوجی جوانوں کی قدرتی آفات کے دوران کارکردگی کو بھی سراہا۔ ملک دشمنوں کا کراچی کو تباہ کرنے کا منصوبہ ختم کیا جا چکا ہے‘ کراچی کیخلاف ملک دشمنوں کی کوئی سازش کامیاب ہونے دینگے نہ آپریشن کے فائدہ ضائع ہونے دینگے۔ آرمی چیف نے کراچی میں بزنس کمیونٹی سے بھی خطاب کیا۔ جنرل راحیل شریف آج جمعرات کو خیبر ایجنسی میں شاہد آفریدی گرائونڈ کا افتتاح کرینگے۔ شاہد آفریدی آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی دعوت پر گرائونڈ کے افتتاح کی تقریب میں شریک ہو رہے ہیں۔کرکٹ میں خدمات پر پاکستان آرمی کی جانب سے خیبر ایجنسی میں شاہد آفریدی گرائونڈ قائم کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...