قوم کوشہداکی عظیم قربانیوں پر فخر ہے:شہباز شریف

Nov 24, 2016 | 12:53

ویب ڈیسک

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف نے لائن آف کنٹرول پربھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کی بہادری اور جرات کو خراجِ عقیدت پیش کیاہے اور کہاہے کہ قوم کوشہداکی عظیم قربانیوں پر فخر ہے۔جمعرات کو بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ پاکستان کی بہادر افواج نے وطن کی حفاظت کیلئے قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں،مادر وطن کی حفاظت کیلئے اپنا آج قربان کرنے والے قوم کے ہیرو ہیں۔ان کاکہناتھاکہ ہمارا ایمان ہے کہ شہدا ہمیشہ زندہ رہتے ہیں،جبکہ شہید ہونے والے پاک فوج کے یہ بہادر سپوت عوام کے دلوں میں بھی ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

مزیدخبریں