فوج کو خدا حافظ کہہ رہا ہوں، شہدا فاؤنڈیشن بناؤں گا، ہم نے سرجیکل سٹرائیک کی تو بھارت اپنے نصاب میں پاک فوج کے قصے پڑھائے گا: آرمی چیف

Nov 24, 2016 | 19:27

ویب ڈیسک

 آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ بھارت کو سرجیکل سٹرائیک کا پتہ ہی نہیں، اگر ہم نے سرجیکل سٹرائیک کی تو بھارت اپنے نصاب میں بچوں کو پاک فوج کے قصے پڑھائے گا۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ کا الوداعی دورہ کیا اور وہاں شاہد آفریدی کرکٹ سٹیڈیم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر قبائلی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف لڑنے والی پاک آرمی دنیا کی مضبوط ترین فوج ہے جس نے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا بھارت کو سرجیکل سٹرائیک کا پتہ ہی نہیں۔ اگر ہم نے سرجیکل سٹرائیک کی تو بھارت اپنے نصاب میں پاک فوج کے قصے پڑھائے گا۔ پاک فوج کے جوان بھارتی فوج کو سبق سکھا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا میں پاک آرمی کو خدا حافظ کہہ رہا ہوں۔ 29 نومبر کو اختیارات سونپ دوں گا۔ ان کا کہنا تھا ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی زندگی شہدا کے لواحقین کیلئے وقف کر دوں گا اور شہدا کے لواحقین کیلئے فاؤنڈیشن بناؤں گا۔ اس موقع پر پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی بھی آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے ہمراہ موجود تھے۔ آرمی چیف باڑہ میں قبائلی عوام سے گھل مل گئے۔ آرمی چیف نے کہا کہ قبائلی عوام سے مل کر خوشی ہوئی۔ پاک فوج اور قبائل نے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کر دیا۔ پاک فوج کا مورال بہت بلند ہے۔

مزیدخبریں