جنرل راشد کی الوداعی ملاقات، ہماری قوم اورمسلح افواج دشمن کےحملے کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں: صدر ممنون

 صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور ہماری قوم اورمسلح افواج دشمن کے کسی بھی قسم کے حملے کا جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ وہ چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود سے ملاقات میں گفتگوکر رہے تھے جنھوں نے ایوان صدر میں صدر سے الوادعی ملاقات کی۔ صدر نے جنرل راشد محمود کی خدمات اور آپریشن ضربِ عضب کی کامیابی میں ان کی کاوشوں کو سراہا۔ انھوں نے کہا جنرل راشد محمود ایک سچے اور پیشہ ورانہ سپاہی ہیں اور انکی قائدانہ صلاحیتوں کی وجہ سے مسلح افواج کی مہارت اور صلاحیتوں میں اضافہ ہوا۔ صدر نے مزید کہا پاکستان کی مسلح فوج دنیا کی بہترین افواج میں سے ایک ہے اور اس نے کسی بھی ناگہانی آفت کا بڑی دلیر ی اور جوانمردی سے مقابلہ کیا ہے۔ جنرل راشد محمودنے اپنے دور میں صدر مملکت کی مدد اور رہنمائی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر دی نیشن