شبقدر(این این آئی)چارسدہ کی تحصیل شبقدر میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیاگیا،زیر زمین چھپایا گیا بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔گولہ بارود اور اسلحہ شبقدر میں سبحان موڑ کے قریب قبرستان میں چھپایاگیا تھا۔ایس ایچ او محمد عارف کے مطابق 40کلوبارودی مواد ، 7 مارٹر گولے،5ریموٹ کنٹرول ریسیور برآمدکیے گئے ہیں جبکہ 10 دستی بم ٗ13ڈیٹو نیٹراورآئی ای ڈی بھی برآمد ہوئے ہیں ۔کارروائی میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان باجوڑ گروپ کے 5دہشت گردوں کو بھی گرفتار کیاگیا ۔ملزمان سے تفتیش شروع کر دی گئی ۔پولیس کے مطابق ملزموں سے اہم انکشافات متوقع ہیں۔
شبقدر