کور کمانڈر لاہور کا جہلم میں فوجی مشقوں کا معائنہ، تربیتی معیار پر اظہار اطمینان

لاہور (خصوصی رپورٹر) کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے جہلم میں پاک فوج کی فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فوجی مشقوں کامعائنہ کیااور پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں اور پیشہ وارانہ تربیت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ گزشتہ روز پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے جہلم میں پاک فوج کی فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جوانوں کی فیلڈ مشقیں دیکھیں۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق پاک فوج کی یہ مشقیں موسم سرما کے تربیتی پروگرام کا حصہ ہیں، مشقیں ناہموار علاقے میں مصنوعی جنگی منظرنامہ تشکیل دے کر کی جاتی ہیں۔ ترجمان کے مطابق کور کمانڈر لاہور نے آپریشنل تیاریوں کو سراہتے ہوئے ایسی مشقوں کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے فوجیوں کے تربیتی معیار اور ان کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...