حلقہ بندیاں‘ سینٹ نے منظوری نہ دی تو انتخابات میں تاخیر کا خدشہ ہے: ذرائع الیکشن کمشن

اسلام آباد(صباح نیوز) نئی مردم شماری کے تحت حلقہ بندیوں سے متعلق آئینی ترمیم اگر سینٹ سے منظور نہ ہوئی تو الیکشن میں تاخیر ہوگی، آئین میں مسئلے کا حل موجود نہیں، لیکن سپریم کورٹ پارلیمنٹ یا عبوری حکومت کی مدت میں اضافہ کر سکتی ہے۔الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر پارلیمنٹ کے روبرو پیش کیا جانے والا مجوزہ حل قبول نہ کیا گیا توآئندہ عام انتخابات میں تاخیر کا اندیشہ ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسی صورتحال میں سپریم کورٹ ہی فیصلہ کر سکتی ہے کہ موجودہ حکومت یا پھر اس عبوری حکومت کی مدت میں اضافہ کیا جائے جو موجودہ حکومت کی مدت مکمل ہونے کے بعد معاملات سنبھالے گی۔ذرائع کا مزید کہنا تھا اس سے قبل الیکشن کمیشن کو اس طرح کی صورتحال کا سامنا کبھی نہیں کرنا پڑا جہاں مردم شماری آئندہ عام انتخابات سے عین قبل منعقد کرائی گئی ہو۔

ای پیپر دی نیشن