ایشنرسیریز ، انگلینڈکا محتاط آغاز ، اسٹون مین کی نصف سنچری

Nov 24, 2017

برسبین (آئی این پی)ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز کے اختتام تک انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف پر اعتماد بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنا لئے ‘انگلینڈ کی جانب سے اسٹون مین53‘ جیمز ونس 83‘ الیسٹر کک 2 اور کپتان جوئے روٹ 15 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے‘جبکہ ڈیوڈ میلان 28اور معین علی 13 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنس نے2اور مچل اسٹارک نے ایک وکٹ حاصل کی۔برسبین کے گابا کرکٹ گراونڈ پر آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن انگلش ٹیم کے کپتان جوئے روٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ الیسٹر کک اور مارک سٹون مین نے اننگز کا آغاز کیا۔تو تیسرے ہی اوور میں مہمان ٹیم کو الیسٹرل کک کی صورت میں خسارے کا سامنا رہا‘ وہ 2 رنز بنا کر مچل اسٹارک کی گیند پر کیچ آٹ ہوئے۔دوسری وکٹ پر مارک اسٹون مین اور جیمز ونز کے درمیان 125 رنز کی شراکت قائم ہوئی اور ٹیم کا مجموعی اسکور 127 تک پہنچا تو اسٹون مین 53 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔تیسرے آٹ ہونے والے بلے باز جیمز ونس تھے جو 12 چوکوں کی مدد سے 83 رنز بنا کر رن آٹ ہوئے جب کہ کپتان جوئے روٹ 15 رنز تک محدود رہے۔ پہلے روز کھیل کے اختتام تک انگلینڈ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے‘ ڈیوڈ میلان 28 اور معین علی 13 رنز کے ساتھ ناٹ آٹ ہوئے جب کہ آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنس نے 2 اور مچل اسٹارک نے ایک وکٹ حاصل کی۔دونوں ٹیموں کے درمیان موجودہ ایشز سیریز میں پانچ ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے اور اگلا میچ دو دسمبر کو ایڈیلیڈ کے شہر میں ہو گا اور وہ ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ ہو گا۔واضح رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم گذشتہ ایشزیز سیریز کی فاتح رہی تھی۔

مزیدخبریں