لاہور (خصوصی نامہ نگار) سربراہ پاکستان سنی تحریک ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ وزیر عظم دوٹوک اعلان کریں کہ امریکہ اور غیر ملکی دباو¿ پر قانون ناموس رسالت تبدیل نہیں کیا جائے گا۔ حکومت کو 24 تاریخ تک کا الٹی میٹم دیتے ہیں کہ وہ فوری طور پر مطالبات تسلیم کرے ورنہ حکومت ہٹاﺅ تحریک کا آغاز کریں گے ،حکومت پر امن مظاہرین پر تشدد اور ہٹ دھرمی کا راستہ اختیار کرنے کی بجائے سنجیدہ اور حتمی مذاکر ات سلسلہ شروع کرے ،راجہ ظفرالحق کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق ختم نبوت کے غداروں کو سخت ترین سزائیں دے کر عبرت کا نشان بنایا جائے، ان خیالات کا اظہار سربراہ سنی تحریک محمد ثروت قادری نے گزشتہ رات ایوان اقبال میں اہم اجلاس خطاب کرتے ہوئے کیا۔
جبکہ اس موقع پر سنی تحریک کے سینئر مرکزی رہنما محمد شاہد غوری ، محمد شاداب رضا نقشبندی، ڈاکٹر حافظ محمد شاہد ، صاحبزادہ منعم حسین صدیقی نے کہا کہ موجودہ حکومت ہر شعبے میںناکام ہوگئی ہے، ملک میں استعفوں کی آندھیاں چلنے والی ہیں، ختم نبوت سے غداری کرنے والی حکومت زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکتی،حکومت کنٹینر کے پیچھے چھپنے کی کوشش کر رہی ہے سربراہ سنی تحریک ثروت قادری نے کہا کہ بہت جلدلوٹ مار کا کھیل ختم ہوگا،سپریم کورٹ سے استدعاہے کہ جس طرح نوازشریف کو سزا ہوئی ، اسی طرح پانامہ سکینڈل میں ملوث دیگر 436 لوگوں کو بھی کٹہرے میں کھڑا کیا جائے اور ان کی کرپشن کی تحقیقات کے لیے بھی جے آئی ٹی بنائی جائے ۔ نیب نے اگر لٹیروں کو نہیں پکڑنا تو وہ کس مرض کی دوا ہے ۔ نیب کے پاس 150 سے زائد کرپشن کے میگاسکینڈلز ہیں ، ان کو کھولا جائے