ٹرمپ نے چین میں چوری کرنے والے باسکٹ بال پلیئر کے والد کو ناشکرا ‘احمق قرار دے دیا

واشنگٹن (آن لائن) ٹرمپ نے چین میں چوری کرنے والے باسکٹ بال پلیئر کے والد کو ناشکرا احمق قرار دے دیا۔کیلی فورنیا لاس اینجلس یونیورسٹی کی باسکٹ بال کی ٹیم نے چین کا دورہ کیا تھا جہاں پر تین کھلاڑی وہاں پر مختلف اسٹورز سے چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔
، امریکی صدر نے چین کے دورے میں تینوں کو رہا کروایا تھا۔ ان میں سے ایک پلیئر لاوار بال کے والد لی انجیلو بال نے اس معاملے میں صدر کا کردار تسلیم کرنے سے انکار کردیا تھا، جس پر ٹرمپ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ چین میں چوری کی بہت ہی سخت سزا ہے، تمہیں میرا احسان مند ہونا چاہیے مگر تم ایک ناشکرے احمق ہو۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...