مانچسٹر(نمائندہ خصوصی) مقامی ہوٹل میں کاروباری شخصیت شیخ جنید کی سرپرستی اور ڈپٹی میئر راچڈیل محمد زمان کی صدارت میںنعت خوانی کی محفل منقعد کی گئی جس میں سید الطاف حسین نعت خواں جو پاکستان سے خصوصی طور پر آئے ہوئے ہیں نے اپنی نعتوں سے محفل کو چارچاند لگادیئے ۔
تقریب میں چیف آرگنائزر چوہدری وسیم، شمشاد علی، کامران چودھری، حافظ احمد، محمد زمان، مقصود احمد، چوہدری طارق، راجہ واجد، ہارون مرزا، عارف پندھیر کے علاوہ کاروباری شخصیات نے شرکت کی بعد میں چوہدری وسیم اور شیخ جنید کی طرف سے خصوصی لنگر کا اہتمام کیا گیا تھا شیخ جنید نے بھی نعت رسول مقبول پڑھ کر محفل کو گرما دیا۔