لاہور(سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس)قومی ہاکی ٹیم اور پی ایچ ایف کے معاملات پر سابق اولمپئینز دو حصوں میں بٹ گئے ۔فیڈریشن سے باہر اولمپئینز حکام پر تنقید اور فیڈریشن میں شامل اولمپئینز حکام کا دفاع کرنے لگے ۔ قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان ریحان بٹ نے ہاکی کی بہتری کے لیے تمام اختلافات اور مفادات پس پشت ڈالنے کا مشورہ دیا ہے ۔ ریحان.بٹ کا کہنا تھا کہ قومی کھیل ہاکی کے زوال کی بڑی وجہ یہ ہے کہ اس کھیل میں عہدہ سب لینا چاہتے ہیں کام کوئی کرنا نہیں چاہتا۔ سابق کھلاڑی عہدوں کی جنگ لڑ رہے ہیں ہاکی کو بہتر کرنے کی بات نہیں کی جا رہی، سب کو ملکر ہاکی کے لیے کام کرنا ہوگا اور اس کھیل کو زوال سے نکالنا ہوگا اور مخلص ہوکر ہاکی پر توجہ دینی ہوگی حکومت کو بھی اس کھل کو زبوں حالی سے نکالنے کے لیے اقدامات کرنا چاہیے جن میں کھلاڑیوں کو نوکری دینا اور تعلیم کے مواقع فراہم کرنا بہت اہم ہے۔ سابق کپتان محمد ثقلین کا کہنا ہے کہ پاکستان ولڈ کپ اور اولمپک کے لیے بھی کوالیفائی نہ کر سکاتھا یہ جو آٹھ سال کا خلاء ہے اس کو پر کرنے کے لیے ایشن گیمز پر توجہ دینی چاہیے اس کو جیت کر ولڈ کپ پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے ہاکی کو بچانے کے لیے سابق پلیر کو مل کر کام کرنا ہوگا ۔سابق کھلاڑیوںکا کہنا ہے کہ ہاکی لیگ سے نئے پلیر ز سامنے ائیں گے اور نوجوانوں کا آگے بڑھنے کا موقع ملے گا۔