اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) اسلام آباد کی سینئر رہنما بیگم شاہدہ قدیر نے کہا ہے کہ پارٹی اپنے قائد نواز شریف کی قیادت میں متحد اور یکجان ہے۔ الیکشن ایکٹ2017ء میں ترمیم کا بل مسترد ہونے پر جمعرات کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو کچھ قوتیں مائنس کرنا چاہتی ہیں لیکن نوازشریف ایک شخصیت نہیں بلکہ ایک نظریے کا نام ہے اور نظریے کو مائنس نہیں کیا جاسکتا۔ نوازشریف پہلے بھی عوام کے دلوں کی دھڑکن تھے اور اب بھی ہیں، کوئی بھی طاقت انہیں عوام سے جدا نہیں کرسکتی اور نہ ہی عوام کے ووٹوں کی طاقت کا کوئی مقابلہ کر سکتا ہے۔