نیویارک (صباح نیوز) دنیا بھر کے لوگوں کوسیلفی کے بخار میں مبتلا کرنے والے کا پتا چل گیا، امریکی ماڈل پیرس ہلٹن نے دعویٰ کیا ہے کہ سب سے پہلے سیلفی انہوں نے لی تھی جس کے بعد یہ رجحان عام ہوگیا تاہم لوگوں نے امریکی ماڈل کا دعویٰ مسترد کردیا ہے۔سماجی رابطہ ویب سائٹ پر ان دنوں ایک نئی جنگ چھڑی ہوئی ہے،صارفین امریکی ماڈل کے اس دعوے پر ملے جلے رد عمل کا اظہار کررہے ہیں جس میں انہوں نے کہا تھا کہ سیلفی ان کی ایجاد ہے۔اپنی ٹوئٹ میں پیرس ہلٹن نے ساتھی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کے ساتھ تصویر شیئر کی اور لکھا کہ آج سے 11 سال پہلے انہوں نے اور پیرس ہلٹن نے مل کر سیلفی کی ایجاد کی تھی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق سب سے پہلی سیلفی انیسویں صدی کے آغاز میں 30 سالہ امریکی شخص رابرٹ کورنیلیس نے فلاڈیلفیا میں اپنی دکان کے باہر لی تھی۔ سیلفی کس نے ایجاد کی؟ اس حوالے سے دعوئوں کا سلسلہ جاری ہے اور پہلی سیلفی کب لی گئی یہ معمہ ابھی تک حل نہیں ہوسکا ہے۔
امریکی ماڈل پیرس ہلٹن نے خود کو سیلفی کا موجد قرار دیدیا
Nov 24, 2017