جلال آباد (اے ایف پی+ بی بی سی) افغان صوبے ننگرہار میں برطرف پولیس افسر کی بحالی کے لیے ہونی والے مظاہرے میں خودکش حملے سے 8 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے، بچے بھی شامل ہیں۔ صوبائی ترجمان خوگیانی نے بتایا مرنے والے تمام شہری تھے، فوری طور پر کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب عوام کی بڑی تعداد ضلع خیوا میں امن و امان کی خراب صورت حال کے باعث احتجاج کر رہے تھے۔