دہلی (آئی این پی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر ظہیر خان اور فلم چک دے انڈیا میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ سگاریکا گھٹگے نے شادی کرلی۔تفصیلات کے مطابق بھارتی پیسر اور اداکارہ نے جمعرات کی صبح ہی کورٹ میرج کی ہے۔ سگاریکا بولی وڈ کی انتہائی خوبصورت اداکارہ ہیں، انہیں پہلی بار فلم چک دے انڈیا میں دیکھا گیا تھا۔ظہیر خان اور سگاریکا کو پہلی بار ایک ساتھ کرکٹر یووراج سنگھ اور اداکارہ ہیزل کیچ کی شادی میں ایک ساتھ دیکھا گیا۔جس کے بعد دونوں کو اکثر مقامات پر ایک ساتھ دیکھا جاتا رہا۔لیکن جب بھی ان سے اس رشتے کے بارے میں سوال کیا جاتا تو دونوں جانب سے اس خبر کی تردید کی جاتی تھی۔ تاہم پھر 24 اپریل 2017 کو اچانک دونوں نے اپنی منگنی کا اعلان ٹوئیٹر کے ذریعے کیا اور کورٹ میں شادی بھی کرلی۔ان کی شادی اس وجہ سے اور زیادہ اہمیت کی حامل ہے کیونکہ ظہیر اور سگاریکا الگ الگ مذہب سے تعلق رکھتے ہیں۔ جب ظہیر سے پوچھا گیا کہ انہوں نے اپنی فیملی کو کیسے منایا تو انہوں نے کہا ہم دونوں کے خاندان اس بات کو سمجھتے ہیں کہ شادی ایک رائٹ پرسن سے ہونی چاہیئے مذہب میں مماثلت ہونا ضروری نہیں۔اسی حوالے سے جب سگاریکا سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا میرے والدین آزاد خیال ہیں ابتدا میں انہوں نے کچھ تحفظات کا اظہار کیا لیکن ظہیر سے ملنے کے بعد وہ مطمئن ہوگئے۔انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی تصویر بھی شیئر کی۔
ظہیر خان، انڈین اداکارہ سگاریکا گاٹگے ایک ہوگئے
Nov 24, 2017