آکلینڈ(آئی این پی)ویمنز ہاکی ورلڈ لیگ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی۔ میزبان نیوزی لینڈ، انگلینڈ، کوریا اور ہالینڈ نے فائنل فور میں جگہ بنا لی ہے۔ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل (آج) جمعہ کو انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ویمنز ہاکی ورلڈ لیگ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ نیوزی لینڈ میں جاری ہے، گزشتہ روز کھیلے گئے ایونٹ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ نے امریکا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2-1 سے ہرایا، فاتح ٹیم کی جانب سے دونوں گول بیری سوفی نے کئے۔ ایونٹ کے چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں ہالینڈ نے چین کو بآسانی 4-0 سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ ہالینڈ کی جانب سے ویلٹین، مارلوز کیٹلز، وین مساکر اور فریڈرک متالا نے گول سکور کئے۔ ویمنز ہاکی ورلڈ لیگ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی۔ میزبان نیوزی لینڈ، انگلینڈ، کوریا اور ہالینڈ نے فائنل فور میں جگہ بنا لی ہے۔ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل (آج) جمعہ کو انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل(کل) ہفتہ کو ہالینڈ اور کوریا کے مابین کھیلا جائے گا۔