سعودی عرب میں شام کی صورتحال کے حوالے سے کانفرنس میں شام کی حزب اختلاف نے اقوام متحدہ کے شام میں امن سے متعلق مذاکرات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شام کی حزب اختلاف کی مختلف جماعتوں کے اجلاس میں 140افراد نے شرکت کی ۔حزب اختلاف کا اجلاس بدھ کے روز سعودی دارالحکومت ریاض میں شروع ہوا اجلاس میں مزید2 روز کا اضافہ کیا گیا۔پریس کانفرنس میں ترجمان حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی جینیوا میں امن مذاکرات کیلئے50 افراد پر مشتمل وفد حصہ لے گا ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ امن کیلئے شامی صدر بشارالاسد کا اقتدار سے الگ ہونا لازمی ہے۔شامی حزب اختلاف نے ایران کی مداخلت پر بھی کڑی تنقید کی اور ایرانی اتحادی افواج سےملک چھوڑنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔