تبدیلی ضروری ہے

مکرمی! انسان کی شخصیت کبھی مکمل نہیں ہوتی، کوئی نہ کوئی کمزوری ہوتی رہتی ہے جیسے کہتے ہیں آج آپ کی طبیعت کیسی ہے؟ انسان کی طبیعت حالات کے ساتھ ساتھ بدلتی رہتی ہے اسی طرح معاشرہ اور اس کے حالات تبدیل ہوتے رہتے ہیں اگر معاشرے کو مل کر آگے جانا ہے تو یقیناً تبدیلی درکار ہے جس طرح شخصیت میں کوئی تبدیلی لانی ہو تو محنت کی جاتی ہے گویا تبدیلی حالات بدلے بغیر نہیں آ سکتی حالات کو بدلنا ضروری ہے اگر حالات نہ بدلیں تو کوشش کرنا ہوگی۔ پاکستان کے موجودہ حالات تبدیلی کے بغیر ٹھیک نہیں ہو سکتے، حالات کو بدلنا ہوگا اور تبدیلی لانا ہوگی جیسے کرپشن کا خاتمہ، رشوت اور بے ایمانی کے بغیر آگے بڑھنا مشکل ہے جس طرح کئی شخصیت میں سربراہی کے خاتمہ کیلئے انقلابی عمل ضروری ہوتا ہے اور عمل کے ذریعہ تبدیلی کہا جا سکتا ہے جو کہ مشکل کام ہے اسی طرح اس معاشرے کو بھی مل جل کر عمل کرکے ٹھیک کیا جا سکتا ہے ۔ گویا انقلابی حالات اور عملی زندگی سے بھی انسان آگے بڑھ سکتا ہے اس طرح ہمارے ملک میں خرابیاں دور کئے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے۔گویا شخصیت اور معاشرہ میں تبدیلی کیلئے کوشش اور محنت بہت ضروری ہے اور ماحول کو بہتر بنانے کیلئے سب کو مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے جلد بازی سے نہیں ہونا چاہئے تبدیلی ہر کام کیلئے ضروری ہے کوئی کام بھی جلد بازی اور عملی صداقت سے نہیں ہو سکتا ہے آگے بڑھنے کیلئے سمجداری اور میانہ روی سے کام کرنے کی ضرورت ہے جلد بازی سے کوئی کام بھی ٹھیک نہیں ہو سکتا ہے۔ (ڈاکٹر محمد طارق مرزا)

ای پیپر دی نیشن