لاہور (این این آئی) وزیراعظم عمران خان کی طرف سے ایک بار پھر بھارت کے سابق کرکٹر اور مشرقی پنجاب کے وزیر نوجوت سنگھ سدھو کو دوبارہ پاکستان آنے کی دعوت دی گئی ہے جو انہوں نے قبول کر لی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نوجوت سنگھ سدھو نے اس بات کی تصدیق کی کہ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے 28 نومبر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی گئی ہے جو انہوں نے قبول کر لی۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے بھی نوجوت سنگھ سدھو کو دوبارہ پاکستان آنے کی تصدیق کی ہے۔ نوجوت سنگھ سدھو کا رواں سال کے دوران پاکستان کا یہ دوسرا دورہ ہوگا۔
دعوت