مشتاق کملانی کی خدمات کو کبھی سراہا نہیں گیا ،گورنر سندھ

Nov 24, 2018

کراچی ( وقائع نگار) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سندھ کے مشہور شاعر اور ادیب مشتاق کملانی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں ان کے علاج معالجہ اور روزگار فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سجاول کے رہائشی مشتاق کملانی کی خدمات کو کبھی سراہا نہیں گیا آمریت کے دور میں انہوں نے بڑی مشکل حالات کا سامنا کیا ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سب مل کر ان کی بھرپور مدد کریں۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم پاکستان کی واضح ہدایات ہیں کہ صوبے بھر میں ادیب، فنون لطیفہ اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والوں کی ہر ممکن مدد کی جائے کیونکہ یہ معاشرے میں مثبت رجحان کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

مزیدخبریں