گھٹنوں کے بل بھی پا کستان آنا پڑا تو آؤں گا، نوجوت سدھو

لاہور(این این آئی ) وزیراعظم عمران خان کی طرف سے ایک بارپھر بھارت کے سابق کرکٹراورمشرقی پنجاب کے وزیرنوجوت سنگھ سدھو کو دوبارہ پاکستان آنے کی دعوت دی گئی ہے جو انہوں نے قبول کرلی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نوجوت سنگھ سدھو نے اس بات کی تصدیق کی کہ انہیں ان کے دوست اورپاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے 28 نومبرکو دورہ پاکستان کی دعوت دی گئی ہے جو انہوں نے قبول کرلی ہے ۔ انہوں نے کہا عمران خان ان کا دوست ہے وہ جب بھی بلائے گا میں پاکستان آئوں گا اب جبکہ پاکستان کرتارپور کوریڈور کھولنے کا وعدہ پورا کرنے جارہا ہے انہیں گھٹنوں کے بل چل کربھی پاکستان آنا پڑا تو وہ آئیں گے ۔نوجوت سنگھ سدھو نے کہا وہ اپنی خوشیاں الفاظ میں بیان نہیں کرسکتے۔

ای پیپر دی نیشن