لاہور (کامر س ڈیسک)وزارت ریلوے کی جانب سے لاہور ڈویژن، کراچی ڈویژن، ملتان ڈویژن،پشاور ڈویژن اور راولپنڈی ڈویژن میں ویجلننس سیل ختم کردیا گیا۔ویجلننس سیل کے گریڈ1سے10تک کے تمام ملازمین کو فوری طور پر اپنی ڈویژن میں ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کو رپورٹ کرنے جبکہ ویجلننس سیل کے گریڈ11 اور اس سے اوپر گریڈ 19 کے تمام ملازمین کو فوری طور پر چیف پرسانل آفیسر کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ویجلننس سیل کے زیر استعمال موٹر گاڑیاں اور فرینچرز سمیت تمام اثاثہ جات ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ آفس میں جمع کروانے اور تمام ڈائریکٹرز ویجلننس کو بھی چیف پرسانل آفیسر کو فوری رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔
وزارت ریلوے نے ویجلیننس سیل ختم کردیا
Nov 24, 2018