ہیلتھ انشورنس پروگرام پنجاب بھر میں پھیلانے کا فیصلہ، کابینہ نے صنعتی، لیبر زر عی، پالیسی کی منظوری دیدی

لاہور (خبرنگار) وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں مختلف مسودہ قوانین کی منظوری دی گئی اور متعدد اہم فیصلے کئے گئے۔ پنجاب کے 6کمپیوٹرائزڈ اضلاع میں جائیدادوں پر عائد پراپرٹی ٹیکس میں چھوٹ کے لئے مسودہ قانون، پنجاب میں آٹومیٹڈ رجسٹریشن کارڈ متعارف کرانے کیلئے پراونشنل موٹروہیکلز آرڈیننس 1965کے تحت پنجاب موٹر وہیکلز رولز 1969میں ترمیم کے مسودے کی منظوری دی گئی جبکہ پنجاب سیلز ٹیکس برائے سروسز انفورسمنٹ رولز2014اورپنجاب ریسٹورنٹ انوائس مانیٹرنگ سسٹم رولز 2015ء میں ترمیم کے مسودے کی منظوری دی گئی۔ حج اور عمرہ کی ادائیگی کے لئے چھٹی اور مالی معاونت کے لئے گرانٹ کے اختیارات تفویض کرنے اور انڈس ریورسسٹم اتھارٹی (ارسا) ایکٹ 1992 میں ترمیم (چشمہ رائٹ کینال لفٹ ایری گیشن کینال پراجیکٹ) کے مسودے، انٹرسٹی ٹرانسپورٹیشن، بذریعہ سڑک سامان کی نقل و حمل یاپائپ لائنز کے ذریعے سروسز کی فراہمی پرصوبائی سیلز ٹیکس کے نفاذ کے مسودہ قانون، نمل انسٹی ٹیوٹ کے قیام کے بارے میں ایکٹ اور پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کو امیرالدین میڈیکل کالج/پوسٹ گرایجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ لاہور سے الگ کرنے کیلئے مسودے، پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی لاہور کے وائس چانسلر کی آسامی پر کرنے کیلئے تعلیمی قابلیت، تجربہ اور دیگر متعلقہ ضروری امور کیلئے سرچ کمیٹی کے قیام اور سرچ کمیٹی کے لئے نامزدگیوں کے حوالے سے مسودے، پنجاب میں شوگر ملوں کی منتقلی یا ری لوکیشن کی پالیسی کے حوالے سے مسودہ قانون، پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کے لئے مسودہ قانون کی منظوری دی گئی۔ منڈی بہائوالدین میں پنجاب یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی رسول کے قیام کے لئے نوٹیفکیشن کی توثیق کی گئی اور پنجاب لیبر پالیسی 2018 کے مسودے کی منظوری دی گئی۔ پنجاب آکوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ ایکٹ2018کے مسودے کی منظوری دی گئی۔ پنجاب ڈومیسٹک ورکرز ایکٹ2018کے مسودے ، زرعی پالیسی 2018 کے مسودے، پنجاب رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ2018میں ترمیم، پنجاب رائٹ ٹو پبلک سروس ایکٹ2018میں ترمیم، پولیس آرڈر2018(اے ڈی آر کمیٹیز) میں ترمیم، پنجاب پری وینیشن آف کنفلکٹ آف انٹرسٹ ایکٹ 2018اور پنجاب وسل بلورپروٹیکشن ایکٹ اینڈ ویجیلنس کمیشن ایکٹ 2018ء کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں لگژری گاڑیوں کو نیلام کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ 22 لگژری گاڑیاں نیلام کی جائیں گی،6 بلٹ پروف گاڑیاں پولیس کو سکیورٹی کے لئے دی جائیں گی اور10لگژری گاڑیاں پول میں بھیجنے کی منظوری دی گئی۔ گاڑیوں کی الاٹمنٹ کی پالیسی کا ازسرنو جائزہ لینے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ جھنگ میں پنجاب تھرمل پاور لمیٹڈ کے 1263میگا واٹ کے آر ایل این جی پاور پراجیکٹ کیلئے 4 ارب 60کروڑ روپے کے بقایاجات کے اجراء کیلئے ضمنی گرانٹ کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتیوں کا عمل جاری رہے گا جبکہ دیگر بھرتیوں کے لئے کابینہ کمیٹی کیس ٹو کیس جائزہ لیکر سفارشات پیش کرے گی۔ محکمہ صحت اورتعلیم کواس ضمن میں ترجیحی بنیادوں پر بھرتی کی اجازت دی جائے گی۔اجلاس میں دریائے لنگ پرڈھڈوچہ ڈیم پراجیکٹ کی بی او ٹی بنیاد پر تعمیرکیلئے کابینہ کمیٹی بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ہیلتھ انشورنس پروگرام کا دائرہ کار پنجاب بھر میں بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت مزید19اضلاع میں ہیلتھ انشورنس پروگرام کا جلد اجراء کیاجائے گا پنجاب صنعتی پالیسی 2018ء کی منظوری دی گئی جبکہ لیبر کالونیوں میں الاٹمنٹ کے طریقہ کار کی بھی منظوری دی گئی۔ عثمان بزدارکی زیر صدارت اجلاس میں گنے کے کرشنگ سیزن کے آغاز، کاشتکاروں کو ادائیگیوں، بقایاجات کی ادائیگی، غیر قانونی کنڈوں کے خلاف کارروائی اور مل مالکان کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ شوگر ملیں گنا مقررہ کردہ قیمت پر خریدنے کی پابند ہوں گی۔ وزیراعلیٰ نے غیر قانونی کنڈوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی کنڈوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھا جائے۔ عثمان بزدار نے شہید پائلٹ مریم مختیار کی تیسری برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہید پائلٹ مریم مختار پاکستان کا فخر، شناخت اور بہادری کی علامت ہے۔ عثمان بزدار نے لوئر اورکزئی ایجنسی کے علاقے کلایا میں دھماکے، کراچی میں چینی قونصلیٹ پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے حملہ ناکام بنانے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی اہلکاروں نے بہادری اور جرأت کے ساتھ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...