سائبان انٹرنیشنل کی کاوشیں رنگ لے آئیں‘ قتل کے جھوٹے مقدمے میں گرفتار خدیجہ دلدار ضمانت پررہا

Nov 24, 2018

کراچی( لیڈی رپورٹر ) سائبان انٹر نیشنل ویلفیئر آرگنائزیشن کی کوششوں سے خدیجہ دلدار کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی کی عدالت سے ضمانت کی منظوری کے بعد وومن جیل کراچی سے رہائی مل گئی۔ تفصیلات کے مطابق دو سال قبل تھانہ شیر شاہ کی حدود میں قتل کی واردات ہوئی جس میں عالمگیر نامی شخص کا قتل ہوگیا جوکہ نشئی اور دو بچوں کا باپ تھا۔ سیشن کورٹ کیس نمبر 1121/2017 ایف آئی آر 15/2017میںزیر سماعت مقدمے کا اصل ملزم عثمان نامی شخص ہے جوکہ خدیجہ دلدار کا سابق شوہر ہے اسی تعلق کی وجہ سے پولیس نے خدیجہ دلدار کو بھی مقدمے میں ملوث کردیا۔

مزیدخبریں