کراچی (نیوز رپورٹر)وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ لوئر اورکزئی کے علاقہ کلایہ پراور کراچی میں چینی قونصل خانہ پر حملہ کرنے والے ایک ہی مائنڈسیٹ کے پیروکار ہیں۔ سی پیک کے منصوبے کو ناکام کرنے کے لئے امریکہ اسرائیل اور ہندوستان کا شیطانی مثلث ایک مرتبہ پھر سرگرم ہو گیا ہے۔افغانستان میں انڈیا امریکہ گٹھ جوڑ خطے کی امن کے لئے خطرہ کی علامت بن چکا ہے۔ ہم دشمن کی سازشوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔اس المناک سانحے پر ملک بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہیں۔حکومت ان دہشتگردوں کیخلاف عملی اقدامات کرتے ان ملک دشمنوں کو نشان عبرت بنائے۔