مزدوروںکے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، انصر مجید نیازی

Nov 24, 2018

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت انصر مجید نیازی نے ورکرز ویلفیئر سکول ، مورگاہ کا دورہ کیا وہ کلاس رومز میں گئے اور طلباء اور اساتذہ سے گفتگو بھی کی انہوں نے سکول کے گرائونڈ میں گھاس لگانے، اس کو مذید وسیع کرنے اور کرکٹ ، فٹبال اور ہاکی کے لئے ضروری سامان مہیا کرنے کی ہدایت کی کمشنر سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوٹ ثاقب منان، ڈائریکٹر لیبرراولپنڈی راجہ تحسین الحسن اور پرنسپل عامر مشتاق بھی ان کے ہمراہ تھے انہوں نے سکول میں عملہ کی کمی دورے کرنے کیلئے ضروری ہدایات جاری کیں اور کہا کہ مزدوروں اور ورکروں کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے اور نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیل کود اور ورزش پر بھی خصوصی توجہ دی جائے پنجاب بھر میں محکمہ محنت اور افرادی قوت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اور اسی لئے تمام اضلاع کا دورہ کررہے ہیں تاکہ مزدوروں اور ورکروں کے اہل خاندان کیلئے موجود صحت اور تعلیم کی سہولیات کا جائزہ لیں سکے مزدور ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور مزدوروں کے مسائل حل کرنے کیلئے لیبر پالیسی میں ضروری ترامیم بھی کی جا رہی ہیں۔

مزیدخبریں