ہائیکورٹ : پی ایس ایل تفصیلات پی سی بی کو نوٹس جاری

Nov 24, 2018

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان سپر لیگ کے اخراجات کی تفصیلات فراہم نہ کرنے کیخلاف دائر درخواست پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو نوٹس کر دیئے ہیں۔فاضل عدالت نے حکم دیا ہے کہ پی سی بی کا ذمہ دار افسر عدالت کو آگاہ کرے کہ معلومات تک رسائی کے قانون کے تحت شہری کو معلومات کیوں فراہم نہیں کی جا رہی۔

مزیدخبریں