پی سی بی نے انگلینڈ لائنز کیخلاف پاکستان اے ٹیم کا اعلان کر دیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) انگلینڈ لائنز کے خلاف سیریز کے لیے پی سی بی نے پاکستان اے ٹیم کا اعلان کردیا۔انگلینڈ لائنز کے خلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم کی قیادت محمد رضوان کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شان مسعود،عابد علی، علی عمران، محمد سعد، خوش دل شاہ، عادل امین، عماد بٹ، زوہیب خان، وقاص مقصود، راحت علی، محمد عرفان جونیئر، عاشق علی اور فاٹا سے تعلق رکھنے والے محمد عمران شامل ہیں۔چیف سلیکٹر انضمام الحق کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی نے 5 میں سے پہلے 4 ون ڈے میچز کے لیے سکواڈ کا انتخاب کیا ہے، پانچویں ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے اعلان بعد میں ہوگا،پاکستان اے اور انگلینڈ لائنز کے درمیان پہلا ون ڈے 25 نومبر کو ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...