لاہو ر (سپورٹس ڈیسک )ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 71 رنز سے ہرا دیا۔ویسٹ انڈیز میں کھیلے جانے والے ویمن ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی میں آسٹریلیا کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 142 رنزبنائے اور ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 143 کا ہدف دیا۔آسٹریلیا کی جانب سے ایلیسا ہیلی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 46 رنز بنائے۔ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے میزبان ویسٹ انڈیز ٹیم اٹھارویں اوورز میں 71 رنز بنا کر آل آوٹ ہوگئی۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے سٹیفنی ٹیلر نے 16 رنز بنائے، ان کے سوا کوئی بھی پلیئر ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکی۔واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کو 8 سال بعد میگا ٹورنامنٹ کی میزبانی کا اعزاز ملا ہے، آخری بار 2010 میں مینز اینڈ ویمنز ایونٹس کی میزبانی کی تھی۔دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے بھارت کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔نارتھ ساونڈ میں کھیلے گئے ویمن ورلڈ ٹی ٹونٹی سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 112 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی، مندھانا 34 رنز بناکر نمایاں رہیں۔میچ میں انگلینڈ کی جانب سے ہیتھر نائٹ نے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔انگلینڈ نے ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا ۔ جوز 53 اور شائیور 52 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہیں۔ویمن ورلڈ ٹی ٹونٹی کا فائنل میں اب انگلینڈ اورآسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔