لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے پاکستان ٹیم آج واہگہ بارڈر کے راستے بھارت جائے گی۔ 28 نومبر سے شروع ہونے والی عالمی کپ ٹورنامنٹ میں 16 ٹیمیں حصہ لے رہیں ہیں جنہیں چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ چار مرتبہ کی عالمی چیمپیئن پاکستان ٹیم کو گروپ ڈی میں تین مرتبہ کی ورلڈ چیمپیئن جرمنی، دو مرتبہ کی ورلڈ چیمپیئن ہالینڈ اور ملائیشیا کے ساتھ رکھا گیا ہے۔