جھوٹ بولنے پر خواجہ سعد رفیق کی اسمبلی ممبر شپ معطل کی جائے:بیگم مہنازرفیع

لاہور(لیڈی رپورٹر)سابق رکن قومی اسمبلی بیگم مہناز رفیع نے مطالبہ کیا ہے کہ قومی اسمبلی میں قیصر امین بٹ کے حوالے سے جھوٹ بولنے پر خواجہ سعد رفیق کی اسمبلی ممبر شپ معطل کی جائے۔ انہوںنے کہا کہ قیصر امین بٹ طویل عرصے سے منشیات کا عادی ہے۔ سعد رفیق نے نیب پر الزام لگایا اور قومی اسمبلی کے مقدس ایوان میں جھوٹ بولا۔ بیگم مہناز رفیع نے کہا کہ نیب پر الزام لگانے کی مذمت کرتی ہوں کیونکہ میں پرانی مسلم لیگی ہوں اور دونوں شخصیات کو اچھی طرح جانتی ہوں۔ قیصر امین منشیات کے بغیر ایک گھنٹہ نہیں رہ سکتا۔ ان کی اس عادت کی وجہ سے نیب حکام سخت اذیت میں ہونگے۔

ای پیپر دی نیشن