لاہور(نیوزرپورٹر )کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں 9 واں کانووکیشن اس کے تاریخی لائبریری ہال میں منعقد کیا گیا جس میں 400 سے زائد طلبہ نے ڈگریاں حاصل کیں جن میں ایم بی بی ایس کے 320 طلبہ اور 89 پوسٹ گریجوایٹ شامل تھے ان میں سے اعلیٰ پوزیشن حاصل کرنیوالے پوسٹ گریجوایٹ اور ایم بی بی ایس کے طلباء کو 45 میڈلز سے نوازاگیا۔ مختلف مضامیں میں اول پوزیشن حاصل کر کے 15 میڈلزحاصل کرنے والی سارہ عارف ہیں جوکہ سال 2017 کی بہترین آل راونڈر گریجویٹ قرار پائیں ایم بی بی ایس کے گولڈ میڈل حاصل کرنے والوں میں ایمن شیریں، عائشہ عرفان، حرا جمیل، کنزہ یوسف ،انسہ اطہر ، زبرین طاہر، علی نوید، اویس رضا تھے جبکہ پوسٹ گریجویٹ میں ڈاکٹر پارش بھنڈاری شامل ہیں۔ اس تقریب میں گورنر پنجاب چوہد ری محمد سرور مہمان خصوصی تھے اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ڈگریاں پانے والے طلبہ اور اور ان کے والدین کو مبارک باد پیش کرتاہوں اور کہنا چاہتاہوں کہ دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور پاکستاں میں بھی اپنی بہترین زہنی و عملی صلاحیتوں سے قوم کو فائدہ پہنچائیں پاکستان کے ڈاکٹر دنیا کے بہترین ڈاکٹر ہیں۔ وائس جانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں آنیوالے مہمانان گرامی کو خوش آمدید کہا۔
کنگ ایڈورڈیونیورسٹی کا سالانہ کانووکیشن‘چارسو سے زائد طلبہ میں ڈگریاں تقسیم
Nov 24, 2018